لڑکیاں اور خواتین انگشت زنی کب اور کیوں کرتیں ہیں؟ لڑکیوں کو شہوت زیادہ کب آنا شروع ہوتی ہے؟ انگشت زنی کرنے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
مجھے بہت سارے میسجز اور کالز آتی ہیں… جن میں لڑکیاں کہتی ہیں کہ ہمیشہ مردوں کے مسائل کی بات کی جاتی ہے، لیکن ہماری بات کوئی نہیں کرتا۔
تو آج میں وہ سب کچھ کہنا چاہتی ہوں… جو شاید ہم میں سے بہت سی لڑکیاں دل میں رکھتی ہیں۔
جیسے مردوں کو کچھ جسمانی اور ذہنی مسائل ہوتے ہیں… ویسے ہی عورتوں کو بھی ہوتے ہیں، بلکہ کئی بار زیادہ ہوتے ہیں۔
لیکن ہم کھل کر بات نہیں کر پاتے۔
خاص طور پر وہ لڑکیاں… جو کم عمری میں بیوہ ہو جاتی ہیں۔
یا وہ جن کی طلاق ہو جاتی ہے۔
ان کے لیے زندگی گزارنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
کچھ لڑکیاں اپنی زندگی کو ختم تو نہیں کرتیں… لیکن جینا بھی آسان نہیں ہوتا۔
وہ خود کو سنبھالنے کے لیے مختلف طریقے اختیار کرتی ہیں… لیکن یہ سب اندر ہی اندر ہوتا ہے، کوئی دیکھ نہیں پاتا۔
کچھ لڑکیوں کے گھر والے بہت سخت ہوتے ہیں۔
وہ سمجھتے ہیں کہ اب یہ لڑکی بس گھر میں ہی رہے گی… اس کی دوبارہ شادی نہیں ہو سکتی۔
پھر کیا ہوتا ہے؟
وہ اپنی پوری زندگی اپنے بچوں پر لگا دیتی ہے… اپنے خواب، اپنی خواہشات، سب کچھ ختم کر دیتی ہے۔
میں نے خود اپنی زندگی میں ایسے لوگ دیکھے ہیں…
جن کے ساتھ میرا برسوں کا تعلق رہا ہے، جو میرے لیے خاندان جیسے بن گئے۔
میں نے ایسی لڑکیاں دیکھی ہیں… جو جوانی میں بیوہ ہو گئیں، ان کے بچے بھی ہیں…
لیکن وہ صرف برداشت کر رہی ہیں، خاموشی سے۔
اب سوال یہ ہے… وہ کیا کریں؟
وہ اپنے جذبات کو کیسے سنبھالیں؟
وہ کس سے بات کریں؟
ہمارے معاشرے میں اگر کوئی عورت دوسری شادی کرنا چاہے… تو اسے قبول نہیں کیا جاتا۔
خاص طور پر جب اس کے بچے ہوں۔
لیکن میں آپ سے پوچھتی ہوں…
اگر ایک عورت آپ کے چار بچوں کی پرورش کر سکتی ہے،
تو کیا آپ اس کے دو بچوں کو نہیں اپنا سکتے؟
یہ سب ہماری سوچ کا مسئلہ ہے… اور ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی۔
کچھ لڑکیاں ایسی بھی ہوتی ہیں… جو کم عمری میں ہی اپنے اردگرد کا ماحول دیکھتی ہیں۔
وہ سب کچھ محسوس کرتی ہیں… لیکن کچھ کہہ نہیں پاتیں۔
جب بچے بڑے ہو رہے ہوتے ہیں، تو وہ گھر کے ماحول سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔
اور اگر ماحول درست نہ ہو… تو وہ ایسی چیزیں بھی سیکھ لیتے ہیں جو نہیں سیکھنی چاہئیں۔
کچھ لڑکیاں 14–15 سال کی عمر میں ہی ایسے جذبات محسوس کرنے لگتی ہیں…
جو انہیں خود بھی سمجھ نہیں آتے۔
وہ کسی سے کہہ نہیں پاتیں کہ ان کی کیا ضرورت ہے، کیا احساس ہے…
اور یہی چیز ان کے اندر بے چینی پیدا کرتی ہے۔
اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو وقت دیں…
ان کی تربیت کریں… ان سے کھل کر بات کریں۔
تاکہ وہ باہر سے غلط چیزیں نہ سیکھیں… اور صحیح راستے پر رہیں۔
اب بات کرتے ہیں صحت کی…
اگر کم عمری میں زیادہ ذہنی اور جسمانی دباؤ ہو… تو اس کے اثرات جسم پر بھی پڑتے ہیں۔
ہڈیاں کمزور ہو سکتی ہیں…
کمر درد، جوڑوں کا درد، مسلسل تھکن… یہ سب مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
خاص طور پر جب کم عمری میں بچوں کی ذمہ داری آ جائے…
تو لڑکی کا جسم اس کے لیے تیار نہیں ہوتا۔
اسی لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی بیٹیوں اور بہوؤں کا خیال رکھیں۔
انہیں اچھی غذا دیں… انہیں سکون دیں… اور ان پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں۔
اگر کسی گھر میں بہو کم عمری میں بیوہ ہو جائے…
تو خدارا اسے بلیک میل نہ کریں… اسے قید نہ کریں۔
اسے اس کے بچوں کے ساتھ عزت سے جینے دیں۔
اگر ممکن ہو… تو اس کی دوسری شادی کسی اچھے انسان سے کروا دیں۔
چاہے وہ خاندان کے اندر ہو… یا باہر۔
اگر آپ ایسا کرتے ہیں… تو یقین کریں، آپ بہت بڑا نیک کام کر رہے ہیں۔
آپ ایک زندگی سنوار رہے ہیں… اور کئی گناہوں سے بھی بچا رہے ہیں۔
یہ سب ہماری سوچ پر منحصر ہے۔
اگر ہم اپنی سوچ کو وسیع کر لیں… تو بہت سی مشکلات خود بخود حل ہو سکتی ہیں۔
آخر میں، میں بس یہی کہنا چاہتی ہوں…
لڑکیوں کی جوانی ایک حساس مرحلہ ہوتا ہے۔
انہیں سمجھنے کی ضرورت ہے…
انہیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے… نہ کہ روکنے اور دبانے کی۔
اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں…
اپنے گھر کے ماحول کو صاف اور مثبت رکھیں۔
اور ہمیشہ اچھی سوچ رکھیں۔
ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں…
چینل کو سبسکرائب کریں، ویڈیو کو شیئر کریں، اور بیل آئیکن ضرور دبائیں۔
اپنا بہت خیال رکھیں…
کیونکہ زندگی واقعی بہت قیمتی ہے۔


بہت ہی قیمتی معلومات دی ہیں آپ نے۔
ReplyDeleteکاش کے لوگ اپنی ناجائز انا کو بالائے طاق رکھ کر صحیح فیصلے کریں۔