کیا آپ نے کبھی ایسا مرد دیکھا ہے جو ہر روز مسکراتا ہے، لیکن اس کی آنکھوں میں طوفان اٹھ رہے ہوتے ہیں؟
وہ رات بھر جاگتا ہے، کوئی شکوہ نہیں کرتا…
اس کی بیوی جب تک سمجھتی ہے، تب تک وہ مرد واپس نہیں آتا۔
یہ کہانی ہے اس خاموش مزار کی جو ہستے چہرے کے پیچھے چھپ جاتا ہے۔"
جب بیوی گندی مل جائے اور ہر چھوٹی چھوٹی بات پر شوہر کو ٹارچر کرنے لگ جائے — تنقید، الزام، ذلت، بے عزتی، اور مسلسل ذہنی دباؤ — تو نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ شوہر آہستہ آہستہ نفسیاتی مریض بن جاتا ہے۔
اس کی روح ٹوٹ جاتی ہے، اعتماد ختم ہو جاتا ہے، اور وہ اندر ہی اندر مرنا شروع کر دیتا ہے۔
پھر ایک اگلی سٹیج آتی ہے — وہ سٹیج جو بہت کم لوگ سمجھتے ہیں، لیکن جو ایک بار شروع ہو جائے تو واپسی کا کوئی راستہ نہیں بچتا۔
مرد خاموش ہو جاتا ہے۔
وہ واپس نہیں آتا۔
وہ سارے پل جوڑنے والے رستے خود ہی جلا دیتا ہے۔
وہ خاموشی کو اپنا سب سے وفادار ہمراز بنا لیتا ہے۔
راتوں کو جاگتا ہے، آنکھیں کھلی رکھتا ہے، لیکن کسی سے نیند کا شکوہ نہیں کرتا۔
اس کی آنکھوں میں طوفان اٹھتے ہیں، لیکن وہ طوفان کسی پر نہیں برساتا — بس اندر ہی اندر گھومتے رہتے ہیں۔
اسے زندگی سے شکوہ ضرور ہوتا ہے، مگر وہ کبھی قسمت سے شکایت نہیں کرتا۔
نہ رشتوں کی کمی محسوس ہوتی ہے، نہ اپنوں کی بے رخی۔
وقت کے ساتھ اسے فرق بھی پڑنا بند ہو جاتا ہے۔
پھر یہ مرد آہستہ آہستہ اپنے آپ کو کھو دیتا ہے:
اپنے احساسات
اپنی ایموشنز
اپنے جذبات
حتیٰ کہ ان رشتوں کو بھی جو اس کے ساتھ جڑے ہوئے تھے
وہ چھپتا ہے جیسے عبادت ہو رہی ہو۔
مسکراتا ہے جیسے کوئی اہم کام کر رہا ہو۔
وہ اب سہارا نہیں مانگتا — بلکہ خود دوسروں کا سہارا بن جاتا ہے۔
اور جب یہ مرد ہستے چہرے کے پیچھے ایک خاموش مزار بن جاتا ہے، تب جا کر اس کی بیوی کو جھٹکا لگتا ہے۔
وہ برے جتن کرنے لگتی ہے۔
اس کے پسندیدہ کھانے بناتی ہے۔
خود خوبصورت ہو کر تیار ہوتی ہے۔
اس کے اٹھنے، جاگنے، کھانے، سونے کا خیال رکھتی ہے۔
کوئی بحث نہیں کرتی، کوئی تکلیف نہیں دیتی، کوئی الزام نہیں لگاتی۔
لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔
مرد اب آگے نکل چکا ہوتا ہے — بہت آگے۔
وہ اپنی بیوی پر ٹرسٹ نہیں کرتا۔
اسے یقین نہیں آتا کہ یہ عورت اب اس کی ذہنی صحت کا خیال رکھے گی۔
وہ سوچتا ہے: "اب کیوں؟ جب سب کچھ ٹوٹ چکا ہے تو اب یہ محبت کیوں؟"
اس وقت عورت کو اچانک احساس ہوتا ہے کہ:
باتیں اہم نہیں تھیں۔
رشتہ اہم تھا۔
وہ سمجھ جاتی ہے کہ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں میں اپنے گھر کی بنیاد ہی کھوکھلی کر رہی تھی۔
وہ سمجھ جاتی ہے کہ اس کی زبان، اس کا رویہ، اس کا مسلسل ٹارچر اس مرد کو زندہ زندہ دفن کر رہا تھا۔
لیکن معذرت کے ساتھ — دیر ہو چکی ہوتی ہے۔
اب وہ مرد واپس نہیں آئے گا۔
اس کی روح نے وہ سارے دروازے بند کر دیے ہیں جو کبھی محبت کے لیے کھلے تھے۔
اب وہ صرف زندہ رہنے کے لیے سانس لیتا ہے، محبت کرنے کے لیے نہیں۔
سبق یہ ہے:
اگر تم بیوی ہو تو سمجھ لو — مرد کو ہر روز چھوٹی چھوٹی باتوں پر توڑنے سے پہلے سوچ لو۔
ایک دن وہ ٹوٹ جائے گا تو ٹوٹنے کے بعد جوڑنا ممکن نہیں رہتا۔
اور اگر تم مرد ہو اور یہ سب گزر رہا ہے تو جان لو:
تمہاری خاموشی کوئی کمزوری نہیں، یہ تمہاری بقا کا آخری طریقہ ہے۔
لیکن اگر ابھی کچھ بچا ہے تو اسے بچانے کی کوشش کرو — ورنہ یہ خاموش مزار بننے سے پہلے ہی رشتے کو سنبھال لو۔
رشتہ نازک ہے۔
ایک بار مرد کی روح نکل جائے تو جسم تو رہ جاتا ہے، مگر دل واپس نہیں آتا۔
کیا تم نے بھی ایسا کوئی مرحلہ دیکھا ہے یا خود
گزر رہے ہو؟
بات کرو، شاید کوئی راستہ اب بھی بچا ہو۔

Comments
Post a Comment