بیوی اگر ہمبستری میں تعاون نہ کرے تو کیا خود لذتی جائز ہے ؟
اگر بیوی ہمبستری میں تعاون نہ کرے۔ اور شوہر زنا میں پڑنے کے ڈر سے خود لذتی کرتا ہے تو کیا جائز ہے؟ کیا بیوی کے ہونٹوں پر بوسہ دینا جائز ہے اگر انکار کرے تو کیا حکم ہے؟
واضح رہے کے شوہر کے حقوق بیوی کے ذمے لازم ہیں ان میں سے ایک حق جماع بھی ہے یعنی شوہر جب بھی ہمبستری کا مطالبہ کرے
اور بیوی کی طرف سے کوئی اعزاز (حیض و نفاس) بھی نہ ہو تو بیوی کے لئے اسے قبول کرنا لازم ہے اگر کسی عزر کی وجہ سے جماع کا موقع میسر نہ ہو تو اور شوہر شہوت سے مغلوب ہو
تو تسکین شہوت کی نیت سے بیوی کے ہاتھ سے انزال کی گنجائش ہے لہذا اس متبادل کے جائز ہوتے ہوتے ایک شادی شدہ آدمی کے لئے خود لذتی جائز نہیں۔
بیوی کے ہونٹوں پر بوسہ دینا جائز ہے لیکن اگر بیوی کی طبیعت اسے گوارہ نہیں کر پاتی تو شوہر کو بھی اپنی بیوی کی طبیعت کا لحاظ رکھنا چاہیے ۔

Comments
Post a Comment