صرف شادی شدہ حضرات پڑھیں۔ ہر وقت روٹین کے چکر میں مت پڑیں, بیوی کو کپڑے دھونے والی


 صرف شادی شدہ حضرات پڑھیں۔


ہر وقت روٹین کے چکر میں مت پڑیں, بیوی کو کپڑے دھونے والی,  پوچا لگانے والی,  بچوں کی پوٹی صاف کرنے والی, کھانا بنانے والی اور دخول خروج والی کوئی مشین نا سمجھیں. 


کبھی کبھار بغیر کسی وجہ کے بیوی کے جسم پر پیار سے ہاتھ پھیریں,  اس کی پیشانی پہ محبت بھرے انگلیوں کے پوروں سے سکون کی چٹکیاں بھریں ،


کبھی کبھی بیوی کو ایسے گود میں بھر لیں جیسے چھوٹے بچے کو بھینچا جاتا ھے. اس کے پاس کہنے کو کچھ بھی نا ھو,  پھر بھی پیار سے کہیں کہ میری جان کچھ بولو. پیار سے اس کے بالوں میں انگلیاں پھیریں,  اپنا بے لوس لمس عطا کریں,  نہال کر دیں. عورت کے وہ مسائل سنیں جو بیچاری کبھی آپ سے نہیں کھ پاتی. آپ کو اندازہ ھو گا کہ آپ کی بیوی کتن سوچتی ھے,  کتنے پوشیدہ مسائل ہیں اس کے,  کتنی ضرورت ھے آپ کی اس کو فائنانس اور سیکسشوئل سپورٹ کے علاوہ بھی. 


مرد کا بے لوس اور پُروقار انداز میں دیا گیا پیار عورت کو من و سلویٰ کی طرح لگتا ھے اور اسے طاقت,  سکون اور وفاداری سے بھر دیتا ھے. 


رشتوں کو روکھے پن سے بچائیں۔


رشتوں کو عادت یا فقط ایک رویہ سمجھ کر مت گزاریں ،


یقین جانیں ایسا کرنے سے نا فقط آپ کے گھر میں سکون اور خیر و برکت ھو گی, 

بلکہ آپ جب پر سکون حالت میں گھر سے باہر معاشرے میں قدم رکھیں گے تو آپ لوگوں کے لئے باعثِ خیر ھوں گے۔


یہ تحریر ہمارے واٹس اپ گروپ ۔

Comments