سرسوں کا تیل،
غریب وامیر مریضوں کے لئے قدرتی شفاء
۔
سرسوں کے تیل میں متعدد بیماریوں سے شفا یاب کرنے کی اتنی قدرتی تاثیر ہے کہ اسکی حقیقی تعریف کیلئے الفاظ ملنا مشکل ہیں۔جو مریض مخلتف بیماریوں سے تنگ آچکے ہوں وہ اس کے صرف لگانے سے انشاءاللہ شفایاب ہوجائینگے ۔
اس کے لگانے کا طریقہ بہت آسان ہے،
روزانہ رات کو سوتے وقت سرسوں کے خالص تیل میں انگلی کا پورا تر کرکے اپنی ناف (ٹنڈی یا دھنی) میں لگائیں اور یہ عمل مسلسل جاری رکھیں، ناف انسانی جسم کا ایک مرکزی حصہ ہے اور پیدائش سے پہلے شکم مادر میں اسی کے ذریعے خوراک اور توانائی ماں سے بچے کے جسم میں منتقل ہوتی ہے، اور پیدائش کے بعد بھی ناف کا جسم کے اندرونی نظام سے ربط رہتا ہے اس کے اندرونی طرف 72 ہزار رگیں جڑی رہتی ہیں۔ ناف کے کام کو متحرک رکھنے کیلئے سرسوں کے تیل کا استعمال ضرور کیا جائے۔ ناف میں تیل لگانے سے جسم کے خشک اعضاء جیسے کہ آنکھیں، دماغ، کان، پائوں، گردے، جگر، داڑھیں وغیرہ میں چکنائی پہنچ جاتی ہے۔
ناف میں سرسوں کا تیل لگانے کے فوائد،
ہاتھوں اور پائوں کی خشکی اور ایڑیوں کا پھٹنا ختم ہو جاتا ہے،
ذھنی دبائو اور نفسیاتی بیماریاں دور ہو جاتی ہیں،
آنکھوں کی خشکی اور خارش ہٹ جاتی ہے،
نظر تیز ہو جاتی ہے،
خشک جلد تر ہو جاتی ہے، اور خارش کو فائدہ ہوتا ہے،
پیٹ کی نفخ (ہوا سے پھولنا) دور ہو جاتی ہے،
پیٹ کے امراض شفا یاب ہوتے ہیں؟
بواسیراور قبض کا خاتمہ ہوتا ہے، بواسیری مسے بے اثر ہو جاتے ہیں،
کمر کا درد رفع ہو جاتا ہے،
ناخونوں سے پھپھوندی (فنگس) کے امراض دور ہوتے ہیں،
ہونٹ نہیں پھٹتے،
چہرے پر چمک عیاں ہوتی ہے،
گال تروتازہ رہتے ہیں،
بالوں میں نکھار آجاتا ہے،
ریح کے اخراج سے طبیعت حشاش بشاش رہتی ہے،اور اچھی بھوک لگتی ہے،
ناک کی بڑھی ہوئی ہڈی میں کمی آجاتی ہے، اور ناک کی پرانی بندش ختم ہو جاتی ہے، ناک کی جلن کو افاقہ ہوتا ہے،
آنکھوں سے پانی بہنا اور چھینکوں کی کثرت ختم ہو جاتی ہے،
گلے میں ریشہ گرنا بند ہو جاتا ہے،
گمان غالب ہے کہ ناف میں تیل لگانے کے مسلسل عمل سے خون کی سخت اور تنگ شریانوں اور وریدوں کے مرض میں بھی افاقہ ہوگا کیوں کہ یہ عمل بواسیری مسوں کو درست کرتا ہے جس کا سبب خون کی شریانوں کی سختی بھی ہوتا ہے۔
الغرض سرسوں کے تیل کو روزانہ رات کو ناف میں لگاتے رہنے کے مسلسل عمل کے صحت پر بہت ہی مفید اثرات رونما ہوتے ہیں اور یہ مریضوں بلکہ غریب و نادار مریضوں کیلئے قدرت کا ایک سستا ترین اور مفید ترین تحفہ ہے۔

Comments
Post a Comment