جن خواتین کو لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں اور لڑکے کی خواہش ہو یہ نسخہ استعمال کریں
مروارید ناسفتہ 9ماشہ‘ عنبر اشہب2ماشہ‘ ورق چاندی‘ ورق سونا بیس بیس عدد‘ کہربا شمعی‘ کشتہ بیخ مرجان‘ صندل سفید‘ صندل سرخ‘ مازوسبز‘ طباشیر‘ دورنج عقربی‘ عود صلیب‘ ابریشم خام (بریان)‘ بیخ انجبار‘ گل ارمنی ہر ایک نو ماشہ‘ مغز پیٹھا‘ تخم خرفہ ہر ایک ڈیڑھ تولہ‘ شربت انگور 28تولہ‘ شہد 18تولہ‘ چینی 11تولہ۔
پہلی دو ادویہ کو روح کیوڑہ میں کھرل کرکے اور دوسری ادویات کو الگ الگ کوٹ چھان کر شربت و شہد اور چینی میں ملا کر معجون بنا کر آخر میں ورق ملالیں شروع حمل سے دو تین ماشہ یہ معجون ہمراہ دودھ یا عرق گلاب یا آب تازہ سے لگاتار تین ماہ استعمال کرائیں اور انتظار کریں انشاءاللہ ضرور بیٹا پیدا ہوگا.

Comments
Post a Comment