#اے_مردوں_اپنی_عزت_ڈهانپو_کہ_تم_نگران_ہو
!
''مرد کی غیرت کا اندازہ اُسکے ساتھ چلتی عورت کے لباس سے لگایا جاتا ہے''!
#موٹر_سائیکل کی سواری ایسی ہے جو ڈهکی چهپی نہیں ہے اسی لئے جب مرد حضرات سفر کرتے ہیں تو اپنی ہر چیز کو اچهی طرح کور کر کے چلتے ہیں سر کو ہیلمیٹ سے چهپاتے ہیں ہاتھ دستانوں سے اور اگر کوئی چیز ہینڈل پر لٹکائی ہو تو اسے بهی دو تین تهیلوں میں اچهی طرح ڈهانپ کر لٹکاتے ہیں
مگر اس سواری پر سب سے اہم چیز جسے مرد حضرات اکثر و بیشتر کهلا چهوڑ دیتے ہیں وہ ان مرد حضرات کے پیچهے بیٹهی اُنکی عزت ہوتی ہے
یعنی انکے گهر کی عورت ماں بہن بیٹی یا بیوی کے روپ میں بیٹهی ہوئی وہ عورت جو انہی کے پیچهے بیٹهی ہزاروں نگاہوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوتی ہے
آپ کے پیچهے جب یہ چهپائے جانے والی چیز بیٹھ جائے تو ایک بار اُتر کے مکمل جائزہ لیں
کیا آپ کی آنکھ اس نظارے کو گوارہ کرے گی
میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ ایک غیرتمند مرد کبھی بھی بیہودگی برداشت نہیں کر سکتا.. جب خواتین کا حلیہ دیکھ کر خود ایک عورت کو شرم آجائے وہاں ہم کیسے مردوں سے گِلہ کریں کہ مرد نیچی نگاہ نہیں رکھتے.. شلواروں کے پانئچے گٹوں سے اوپر ، آستینں نا ہونے کے برابر اور دوپٹہ جسے جسم کو ڈهانپنے کے لئے جسم پر ڈالا جاتا ہے وہ بھی مرد کے آگے منہ کرتے ہی پٹے کی شکل اختیار کر لیتا ہے اور اُس پر انتہائی چُست و باریک لباس ایک عورت جب گھر سے چست لباس پہن کر یا باریک لباس میں نکلتی ہے جسے ” So Called ” فیشن کا نام دیا جاتا ہے آج کے اس پُر فتن دور میں تو عورت غیر ارادی طور پر یہ ارادہ کر کے نکلتی ہے کہ آج راستے میں آنے والے ہر مرد کو جہنم کا ایندھن بنا کر چھوڑوں گی تعجب اس بات کا نہیں کہ عورت تنگ اور بیہودہ لباس کے ساتھ گھر سے نکلتی ہے اور شرمندہ بھی نہیں ہوتی اپنے اس گمراہ کن فعل سے بلکہ حیرت کی بات یہ ہے کہ اُس عورت کے والدین باپ بھائی شوہر اُنکی غیرت یہ سب کیسے گوارہ کر لیتی ہیں...!
بہت دُکھ اور افسوس کے ساتھ یہ لفظ لکھنے پر مجبور ہوئی ہوں کہ الله کی لعنت ہو اس مرد پر جس نے سب کچھ ڈهانپا سوائے اپنی عزت کے اور الله کی لعنت ہو اُن خواتین پر جو خود کو نیم برہنہ کر کے فخر محسوس کرتی ہیں...

Comments
Post a Comment